Breaking News

اسلام آباد،گرفتاری سے بچنے کے لئے ڈاکو5لاکھ روپے سڑک پر پھینک کر فرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واردات کے روز نئے سے نئے سٹائل سامنے آنے لگے،جان بھی پیاری اور پیسے بھی ضروری ہیں۔ جی ہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40لاکھ کی خطیر رقم لو ٹنے والے ڈا کو پولیس کی گر فتاری سے بچنے کے لئے پانچ لاکھ روپے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی اے آروا ئے نیوزکے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں ڈا کوؤں نے ایک شخص سے40 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹی اور فرار ہوگئے جس کے بعد متاثرہ شخص نے ڈا کوؤں کا پیچھا کیا اور پولیس کو بھی مطلع کردیاجس پر پولیس نے کشمیر ہائی وے پر ڈا کووں کو گھیر لیا،پولیس کو دیکھ کر ڈ اکوﺅں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈا کو زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں پولیس نے گر فتار کرلیا اور دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈا کووں نے فرار ہونے کیلئے سڑک پر ہزاروں روپے کی گڈیاں روڈ پر پھینک دیں جس کے باعث ٹریفک رک گئی اور ڈا کو موٹر سائیکل اور پانچ لاکھ روپے پھینک کر فرار ہوگئے، فرار ہونے والے دونوں ڈا کوؤں کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعیمر کا کام شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا ہے کہ ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈیم کی تعیمر سے راولپنڈی کے شہریوں کو روزانہ35 ملین گیلن صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے پر 6.4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *