Breaking News

جی ایچ کیو کی منظوری سے پہلے ہمیں اس کام کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔اسد عمر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ 2 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا ۔ اس سے قبلک تحریک انصاف کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے این او سی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی گراؤنڈ حوالے نہیں کیا جا رہا کیونکہ جی ایچ کیو کی منظوری کے حوالے سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا۔ ملک میں جمہوریت کا ایک پتا بھی نہیں بچا۔ جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ تین دن تک جلسے کی درخواست پر چپ چاپ بیٹھی رہی ، آخر کار عدالت جانے کے بعد این او سی دے دیا گیا،ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں کا افراط زر 32 فیصد سے اوپر جا چکا ، یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے اونچی سطح ہے، ملک اس امپورٹڈ حکومت کو برقرار رکھنے کی مزید کتنی قیمت ادا کرے گا؟ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے۔ ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے۔ جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔کون سی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے کیا یہ ان کا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کیلئے نقصان نہیں ہو گا؟ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ان کا پاکستان میں کیا مفاد ہے؟ بدعنوانی کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *