Breaking News

عمران خان کے گرد گھیرا تنگ!!! ن لیگ نے چُپکے سے بڑی کارروائی ڈال دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کہتے ہیں کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع ہوچکا ہے، اسپیکر 30 دن میں فیصلہ کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے حوالے سےٹرمپ سے کیا وعدہ پورا کیا۔

عمران خان نے ملک کے خلاف جو باتیں کیں، اس پر ان کے خلاف کیس سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ عمران خان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک آدمی جمہوریت کا چیمپئن بنتا ہے، وہ ڈنکے کی چوٹ پر آئین توڑنے کی بات کرتا ہے، کبھی عدلیہ کو آواز دیتا ہے تو کبھی فوج کو پکارتا ہے اور ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہوں تو انہیں گالیاں دیتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگرغداری ہو رہی تھی تو اس وقت آپ ملک کے وزیر اعظم تھے، جوڈیشل کمیشن بنا لیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، کیا امریکی سفیر کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دینے کو ہم نے کہا تھا؟ عمران خان سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ سعد رفیق نے عمران خان سے متعلق مزید کہا کہ ’تم اداروں کی مداخلت کروانا چاہتے ہو، آئین توڑنے کی دعوت دے رہے ہو، برملا کہتے ہو کہ ادارے ملک میں تبدیلی لائیں، جو لائن ٹو نہیں کرتا اسے سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے گالیاں نکلواتے ہو، اپنے محسنوں، انگلی پکڑ کر چلانے والوں کو بُرا بھلا کہتے ہو۔‘

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *