Breaking News

اداروں میں کھلبلی مچ گئی! عمران خان نے کونسی ویڈیو ریکارڈ کروا دی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ساری سازش اور اس کے ایک ایک کردار کا پتہ ہے، میں نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہوئی ہے،کچھ ہوا تو وہ سامنے آئے گی۔نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کوئی ایک بات ہو جائے تو نامعلوم نمبر سے کال آجاتی ہے۔

عدلیہ سے پوچھتا ہوں کیا مارشل لا لگ گیا ہے ؟ادب سے عدلیہ سے پوچھتا ہوں کہ کیا ملک میں انسانی حقوق معطل ہو گئے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے سب پتا ہے کہ کس نے کیا کیا، میں چپ ہوں اپنی قوم کیلئے، چاہتا ہوں ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے کوئی بات نہیں کرتا، مجھے پتہ ہے کس طرح یہ سازش ہوئی اور اس سازش میں کون کون ملوث ہے، میں نے ایک ویڈیو بنائی ہے اور محفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ویڈیو سے قوم کو پتاچلے گا کہ کن کن کرداروں نے کیا کیا اور اس ملک سے جو اتنی بڑی غداری کی گئی وہ کس کس نے کی، اگر اسی طرح ہمیں دیوار سے لگایا گیا اور ہراساں کیا گیا تو پھر مجبورکربولوں گا، پھر سب کچھ قوم کے سامنے رکھ دوں گا کہ کیا ہوا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کا سب کا مقصد این آر او ٹو لینا تھا، ان کی ہمیں گرانے کی کوشش صرف اس لیے تھی کہ دوسری چوری پراین آراو مل جائے، آج اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، نوازشریف کی چوری پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں ہر چیز مثبت سمت میں جارہی تھی، ہمارے دور میں 75 فیصد برآمدات بڑھیں، برصغیر میں سب سے زیادہ پاکستان روزگار دے رہا تھا،صرف مہنگائی اوپر نہیں گئی بلکہ معیشت کے تمام اشاریے نیچے گئے، دو سالوں میں 75 فیصد ایکسپورٹس بڑھی تھیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *