Breaking News

رات گئے بڑی خبر: تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 5 سیٹیں اپنے نام کر لیں، کپتان خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم بڑھانے کے لئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مابین سخت رسہ کشی جاری ہے دونوں جماعتوں کی پنجاب اسمبلی کی سیٹیوں میں وزارت اعلی کے حصول کے لئے بڑا کم فرق ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں جماعتیں سر دھڑ کی بازی لگا رہی ہیں۔

تاہم اب تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں تگڑی ہو گئی، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کر دیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 2 اقلیتی اور 3 خواتین کی مخصوص نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ یہ نشستیں تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی تعداد163 ہو گئی ہے۔ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ حمزہ شہباز حکومت کے اتحاد کے پاس اس وقت 178 نشستیں جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کی کل نشستیں 173 ہو گئی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *