Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون!!!پورا پاکستا ن سوگ میں ڈوب گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عمران شمشالی گشہ بروم ٹو کی مہم جوئی کے دوران گر کر جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہ پیما موسیٰ سدپارہ کیمپ تھری پر پھنس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈپیک سے لاپتا شریف سدپارہ کا بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے جبکہ شہروز کاشف اور ساتھی فضل سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دونوں کیمپ تھری پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب ایک انٹرویومیں شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان نے کہا کہ شہروز اور ان کے ساتھی کی کسی نے مدد نہیں کی، شہروز کاشف اور ان کے ساتھی اپنی مدد آپ کے تحت کیمپ تھری پہنچے ۔والد شہروز کاشف نے کہا کہ بیٹے اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی اور شہروز کاشف نے نانگا پربت چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔شہروز کاشف کا گزشتہ روز نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *