Breaking News

ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کی شامت آگئی! 19 منحرف ارکان کے حوالے سے تحریک انصاف کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کی 20سیٹوں پرالیکشن ہونا ہے، ن لیگ کے ورکرز لوٹوں کوووٹ دینے کو تیار نہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں کیساتھ ہے۔ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے 19لوٹوں کی تاحیات نااہلی کیلئے عدالت جا رہے ہیں،لیگی وزراء کی پریس کانفرنسز سے گھبراہٹ کا اندازہ ہو رہا ہے۔

سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا 100یونٹ پر بجلی مفت دینے کا اعلان فراڈ ہے،24گھنٹے فرح کی تسبیح سے مسئلے حل نہیں ہونے ، دنیا کا ہر دو نمبرآ دمی شہباز شریف کا بزنس پارٹنر بنا ہے،بھارت میں صحافیوں کیساتھ بدترین سلوک ہورہا ہے، ان کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکل رہا،عمران ریاض نے دلیری سے مصیبتوں کا مقابلہ کیا ، انشااللہ جلد رہا ہوں گے ،ظلم کی زنجیرٹوٹے گی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ساون میں مینڈک باہرنکلتے ہیں آج کل (ن)لیگی وزراء نکلے ہیں، ان کی پریس کانفرنسز سے گھبراہٹ کا اندازہ ہو رہا ہے، اس وقت ن لیگ میں گھبراہٹ کاماحول چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ سے کہتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا ہے، آپ کے آخری دن ہیں اپنے دن گننا شروع کردیں۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی ٹوئٹ ہے پنجاب کی عوام کومفت بجلی دینا چاہ رہے تھے، آپ تومہنگی بجلی نہیں دے پا رہے مفت کیا دیں گے، اتنی مہنگی بجلی کے باوجود نہیں دے پا رہے لوگوں کوبیوقوف سمجھتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ ایک بلب روزانہ رات کو جلائیں گے تو 100یونٹ ایسے ہی پورے ہوجائیں گے، حمزہ شہباز کا 100یونٹ پر بجلی مفت دینے کا اعلان فراڈ ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ 24گھنٹے فرح کی تسبیح سے مسئلے حل نہیں ہونے ، آپ اپنے دن گنیں ، دنیا کا ہر دو نمبرآ دمی شہباز شریف کا بزنس پارٹنر بنا ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *