Breaking News

ضمنی انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا!!! (ن)لکیگ ہاتھ ملتی رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ منحرف ہونے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن 117 جولائی کو ہونے جا رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے خوشاب پی پی تراسی ضمنی انتخابات میں ن لیک امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار کو سپورٹ کرنے پر 12 افراد کو عہدوں سے برخاست کر دیا۔

عہدے سے برخاست ہونے والوں میں سابق ایم پی اے آصف بھاء بھی شامل ہیں۔ برخاست شدہ افراد مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کی بجائے آزاد امیدوار کی مہم چلا رہے تھے۔جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سرگودھا چوہدری شاہنواز رانجھا نے شوکاز کے بعد فیصلہ دیا۔ عہدے سے برخاست ہونے والوں میں سینیئر وائس پریزیڈنٹ ملک آصف بھا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمن، سوشل میڈیا ونگ بلال بھاء، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ افتخار شامل ہیں۔ اسی طرح سٹی صدر جوہرآباد منیب طاہر، سٹی صدر خوشاب جاوید جوئیہ، جنرل سیکرٹری سٹی جوہر آباد قیصر جاوید، صدر پی پی 83 سیف اللہ، جنرل سیکرٹری پی پی 83 طاہر حسین برخاست ہونے والوں میں شامل ہیں۔ انفارمیشن سیکرٹری شکیل طاہر، وائس پریزیڈنٹ پی پی 83 احمد حسن، صدر لیبر ونگ خوشاب اکرم شہزاد، جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ صدیق مسیح بھی عہدوں سے برخاست ہوگئے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ہماری لڑائی ان سے ہے جنہوں نے لندن میں فلیٹ بنائے،17 جولائی کو پاکستان کے عوام اور چوروں میں مقابلہ ہے،کشمیر کے علمبرداروں اور بھارتی ایجنٹوں کا مقابلہ ہے،جو عمران خان کو ووٹ نہیں دے گا وہ ووٹ ضائع کرے گا۔کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ تم کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، تم نے لوٹے کو عزت دے دی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس لئے اتارا کیونکہ وہ اسرائیل سے دوستی نہیں کر رہا تھا،عمران خان کو اس لئے اتارا کیونکہ وہ ہندوستان سے تجارت نہیں کر رہا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *