Breaking News

آنے والے دنوں میں بارشیں نہیں بلکہ کیا ہونیوالا ہے؟محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔

جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میںبتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں، یا یہ کہ مشرق سے ہلکی ہوائیں اپنے ساتھ کچھ نمی بھی لاسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسکون اور کم شدت کی ہوائیں آسکتی ہیں اور سرد اور خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں میں جبکہ انتہائی سرد موسم ملک کے بالائی حصوں میں متوقع ہیں۔بارش کی کمی نے ملک میں پانی کی سپلائی کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بہت سے حصوں میں پانی کا بحران سامنے آسکتا ہے،جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے۔ دوسری جانب طیبہ گل نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے میری ویڈیوز اپنے نیب کیسز بند کروانے کیلئے استعمال کیں ، یہ ویڈیوز عمران خان نے پاس اعظم خان سے حاصل کی ہیں ۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے طیبہ گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے میری ویڈیوز کے ذریعےچیئر مین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *