Breaking News

عمران خان اور اسد عمر نئی مشکل میں گرفتار۔۔۔حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ  پنجاب کے 20 ضمنی حلقوں مین ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 49.69 فیصد رہا ، پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت رہی ، پی ٹی آئی کو 46.08 فیصد ووٹ ملے ۔ نجی ٹی وی ” دنیا نیوز” کے مطابق  الیکشن کمیشن کوتمام 20حلقوں کےنتائج موصول ہوئے ،  3ہزار131پولنگ سٹیشنوں کے نتائج آرایم ایس کےذریعےملے ۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن9 کو 39.05 فیصد ووٹ ملے ، آزاد امیدوار 7.7 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان  5 فیصد ووٹوں کے ساتھ  چوتھے نمبر پر رہی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں فیصل نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔رہنما مسلم لیگ ن میاں فیصل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور اسد عمر کا فیس بک اور ٹوئٹر پر لائیو سیشن الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم ختم ہو جانے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے لیکن اسد عمر اور عمران خان الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب کو روکے، ساتھ ہی عمران خان اور اسد عمر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی سے ملاقات کی نہ ہی استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے غیاث الدین نے  کہا کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبریں  سراسر غلط ہیں ،  میراووٹ پارٹی کی امانت ہے ، خیانت نہیں کروں گا ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *