Breaking News

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا!!!! مشکل وقت میں بڑی وکٹ گر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الہی وزارت اعلی کے امیدوار ہوں گے جب کہ ن لیگ کی جانب سے موجودہ وزیر اعلی حمزہ شہباز ہی وزارت اعلی کے امیدوار ہوں گے۔

جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے’’ نیا بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگا کر قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔لوگوں نے پی ٹی آئی کاساتھ اس لئے دیا کہ انہیں گھر، روزگار وزیر اعظم ہاوس میں یونیورسٹی اور آئی ایم ایف سے نجا ت ملے گی لیکن پونے چار سالہ کارکردگی نے تحریک انصاف کے نعروں کا پول کھول کر رکھ دیا ۔لیکن جماعت اسلامی نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان بنائے گی ۔زرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سراج الحق نے خوشاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس لئے تبدیلی نہ لا سکی کہ اس میں نوے فیصد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے لوگ شامل تھے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پونے چار سال میں ایک وعدہ بھی پورا نہ کیا۔اب نیا پاکستان نہیں ہم اسلامی پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام خرابیوں کی جڑ حکومت ہوتی ہے،لوگ بادشاہ کے بھروسے پر ہوتے ہیں۔اگر حکومت اچھی ہو تو اچھائی عام ہوتی ہے اور اگر خراب طرز حکمرانی ہو نے کرپشن لوٹ مار اور ناانصافی میں اضافہ ہوتاہے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری انعام الرحمن نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *