Breaking News

مونس الٰہی کو کس نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا کہا؟ جاوید چوہدری کے انکشافات نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ عمران خان ہیرو بن کر واپس آرہے ہیں‘۔ کئی جگہوں پر کئی سازشیں ہورہی تھیں ، ہر چیز کی منصوبہ بندی کی گئی اور عمران خان دوبارہ ایک ہیرو بن کر اقتدار میں واپس آرہے ہیں ، بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو آنے والے دنوں میں کھلیں گی اور پھر حقیقیت کا پتہ چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی نے عین وقت پر ٹیلیفون کال کی اور چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ن کے دفتر جانے کی بجائے بنی گالہ چلے گئے تھے ، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق نے مونس الٰہی سے پوچھا تھا کہ یہ کال کا کیا ایشو ہے؟ جس پر مونس الٰہی نے ان دونوں کو اپنے کمرے بٹھاکر اندر سے کنڈی لگالی اور انہیں فون دکھایا کہ کس نے کال کی تھی ، جس پر دونوں ن لیگی رہنماء سرپرائز ہوئے کہ ان صاحب نے مونس الٰہی کو کیوں کال کردی؟ کیوں انہیں کہہ دیا کہ آپ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑنا ، آپ کے لیے وقت تبدیل ہوجائے گا۔جاوید چوہدری نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کوئی اور تھا جو یہ دیکھ رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں ایک وقت آجائے گا کہ جس پر چوہدری پرویز الٰہی کو فوری طور پر عمران خان کی مدد سے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیا جائے گا ، ان صاحب کا نام مونس الٰہی کے ساتھ خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کو بھی معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعہ اسی طرح ہے پھر تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر چیز کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ایک چٹان جو عمران خان پر گر رہی تھی اس کے نیچے سے عمران خان کو نکال کر سارے اتحادیوں کو رکھ دیا گیا تاکہ یہ چٹان ان کے اوپر گرے اور ان کی ساری سیاست تباہ ہوگی اور عمران خان دوبارہ ایک ہیرو بن کر اقتدار میں واپس آرہے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *