Breaking News

اہم شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی۔۔۔استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکومت کو ہر جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے ایسے میں حکومت کے لئے ایک اور بری مشکل کھڑی ہو گئی ہے جب بڑا استعفی آ گیا ہے۔

چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جو وزیراعظم پاکستان نے منظور کر لیا۔انہوں نے ذاتی وجوہات کی پر استعفی دیا۔ سلیم احمد نے اس سال 18 جنوری کو چئیرمین پرائیویٹائزیشن کا عہدہ سنبھالا تھا ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔سلیم احمد نے اپنے مختصر ٹینیور میں نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کیا خاص طور پر پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ری کیپٹیلائزیشن ‘ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی فروخت کیلئے انتھک کاوشیں کیں۔نجکاری پروگرام کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت بہت جلد نئے چئیرمین پرائیویٹائزیشن کا انتخاب کرے گی۔ دوسری جانب ملتان میں اگلے ماہ این اے 157 کی خالی ہونے والی نشست پر معرکہ آرائی ہوگی ،یہ نشست قومی اسمبلی کے رکن اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اس نشست کوآئین کے آرٹیکل 223 کے کلاز چار کے تحت خالی قرار دیا جائے گا۔ اس خالی نشست پر اگست کے مہینے میں دوبارہ الیکشن سے پر کیا جائے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *