Breaking News

وزیر اعلٰی پنجاب کون؟ چودھری شجاعت نے واضح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے 22 جولائی کو ہونے والے انتخاب سے قبل چودھری شجاعت ملکی سیاست میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں اور چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے کا دارومدار چودھری شجاعت کے فیصلے پر ہے۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی ہی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے، ایک بار نہیں 2،3بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔سربراہ  مسلم لیگ (ق )نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہےکہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکرمیں نا پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچے دکھانا ہے، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات ہوں، فوری انتخابات سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔ دوسری جانب حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی “جیونیوز” کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت(ن) لیگ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست اور دیگر سیاسی معاملات پر غور کیا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *