Breaking News

چوہدری پرویز الٰہی کو مزید کتنے ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ؟وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے نمبر گیم کون بڑھا رہا ؟ جانیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے جب کہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں ۔دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں جب کہ 4 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے جب کہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں، پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔ 20 اراکین اسمبلی پر مشتمل چھینہ گروپ کا پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن سے قبل تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد کو اہم کامیابی حاصل ہو گئی۔ جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے دور میں منظر عام پر آنے والے چھینہ گروپ نے وزارت اعلٰی کیلئے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔چھینہ گروپ 16 ایم پی ایز پر مشتمل تھا۔جبکہ اب مزید 4 ایم پی ایز کی شمولیت ست چھینہ گروپ کے اراکین کی تعداد 20 ہو گئی۔ چھینہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن کیلئے تحریک انصاف کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں ہونے والے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنی حکمت عملی پھر تبدیل کرلی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *