Breaking News

جوڑ توڑ عروج پر جا پہنچی!!!! آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو بڑی آفر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے حکمت عملی طے کر لی جبکہ دوسری جانب سابق صدرآصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی ۔

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ادھر شہباز شریف نے فون پر رابطہ کرکے چودھری شجاعت سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کیلئے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے تاکہ اپوزیشن ارکان حکومتی دسترس سے دور رہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، چودھری شجاعت کو چودھری پرویز الہٰی کو منانے کی درخواست کی، اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے۔ یہ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں چودھری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کیلئے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ایک اعلی سطحی وفدنے رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن ودیگر سے ملاقات کی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *