Breaking News

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب! چوہدری نثار کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے پر ڈٹ گئے ہیں۔

اور انہوں نے پارٹی اراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایم پی ایز کو پیغام دیا ہے کہ پرویز الہٰی ق لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں لہذا انہیں سپورٹ کیا اور ووٹ دیا جائے۔ سابق وزیر داخلہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے معاملے میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔چودھری نثار علی خان نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نہ ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوا سپیکر پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے اراکین ہوٹلوں میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابقاس وقت پی ٹی آئی کے 186 ارکان اسمبلی اس وقت ہوٹل میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گےجن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے جب کہ چوہدری مسعود ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے پاس اس وقت ہوٹل میں موجود اراکین کی تعداد 160 ہے۔(ن) لیگ کے راجہ صغیر کے نوٹیفکیشن کے بعد (ن) لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *