Breaking News

پنجاب کی وزارت اعلی کا معاملہ:اندرونی کہانی حامد میر کی زبانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار پرویز الٰہی کو 186 ووٹ پڑے، جبکہ پاکستان مسلم ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ پڑے مگر چوہدری شجاعت حسین کے خط کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کر دیئے اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بن گئے۔

ایوان کے علاوہ میڈیا پر ایک مراسلے کی گونج سنائی دے رہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ کوئی ایک ایسا لیٹر ہے جو کہ چوہدری شجاعت حسین نے مبینہ طور پر ڈپٹی اسپیکر کو لکھا ہے۔ اس مراسلے میں کیا لکھا ہے تاہم اس کامتن تاحال سامنے نہیں آیا۔ چوہدری مونس الہی کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پہلے وہ تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں سیشن کے لیے پہنچے تھے اور اس کے بعد اجلاس کے آغاز سے کچھ دیر قبل ہی مونس الہی پنجاب اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔جبکہ نجی ٹی وی چینل جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی کالم نگار اور تجزیہ کار حامد میر نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر مونس الٰہی کے ساتھ پیش آنے والے حالات بتا دیے ، یاد رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر سے واپسی پر مونس الٰہی نے حامد میر سے فون پر بات کی تھی ، حامد میر نے سب باتیں من وعن بتا دیں ، آپ بھی اس ویڈیو میں سنیں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *