Breaking News

ن لیگ ملک میں عام انتخابات کروانے پر رضامند!!!! سینئر صحافی نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی کی مرکزی قیادت اس بات پر رضامند ہو گئی ہے کہ پاکستان جس طرح اقتصادی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے اس کا واحد حل ملک میں انتخابات ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز پر سینئر صحافی وتجزیہ کار چودھری غلام حسین نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا ہے۔

کہ معتبر اور باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اس بات پر رضا مند ہو گئی ہے کہ پاکستان جس طرح اقتصادی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے۔اس کا واحد حل ملک میں الیکشن ہیں، لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم قومی اسمبلی تڑوا دیں یا ٹوٹ جائے اور صوبائی اسمبلیاں برقرار رہیں جیسے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کے پی کے میں ان کی حکومت برقرار رہے اور پنجاب میں بھی ان کی گورنمنٹ بن جائے اور مرکزی قومی اسمبلی کے انتخابات کروا دیئے جائیں۔مسلم لیگ ن کی قیادت چاہتی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ انتخابات بھی متنازع بنا دیئے جائیں گے اس لیے ایسی معاہدہ کیا جائے جس میں چاروں صوبائی اسمبلیاں اور قومی اسمبلی ایک ہی وقت میں تحلیل کی جائیں اور ان کے نتیجے میں جلد ازجلد انتخابات کروا دیئے جائیں ورنہ صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ کے پی کے کی صوبائی حکومت قائم رہے اور پنجاب میں بھی پرویز الٰہی کی حکومت بنا کر قومی اسمبلی کے انتخابات کروائے جائیں۔اس حوالے سے تجزیہ کار خاور گھمن کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف یہ اعلان کر دیں کہ سارے ملک میں انتخابات کروانے کو تیار ہیں تو عمران کا پانچ منٹ میں انتخابات کیلئے تیار ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ انتخابات کروائے جائیں لیکن مسئلہ سارا آصف زرداری کا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *