Breaking News

زیادہ سے زیادہ 6 ہفتوں میںنگران حکومت آج کی تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نےڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کے یکم جولائی کا عبوری وزیراعلیٰ کا سٹیٹس بحال کر دیا ہے اور سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا۔

کہ حمزہ شہباز  پیر کے روز تک بطور عبوری وزیراعلیٰ فرائض انجام دیں گے ،کیس کی سماعت پیر کے روز اسلام آباد میں ہو گی ، تمام فریقین کے وکلاء کو سنیں گے اور پھر فیصلہ سنایا جائے گا، ڈپٹی سپیکر کے وکیل کی جانب سے بھی جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگا گیا۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میری پیشن گوئی یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ 6 ہفتوں میں اسلام آباد میں نگران حکومت آجائے گی۔ اگلی نئی حکومت طے کرے گی کہ نیا آرمی چیف کون بنے گا۔ ایک پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے دس پندرہ دنوں میں مسلم لیگ ن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا کرنا ہے، خود جانا ہے یا نکالے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے یہ مشورہ لیں اگر جگہ بنتی ہے تو پی ڈی ایم والوں کو چاہیے کہ نیا بیانیہ بنائے، ہمیں عمران نے نہیں نکالا، ہم ملک کو ڈیفالٹ سے روکنے کیلئے آئے تھے لیکن اب ہم جا رہے ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن والے مل کر حکومت بنائیں گے عمران خان اکیلا حکومت نہیں بنا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کو نکالا گیا تھا تو وہ بہت تو اس کی مقبول بہت نیچے جا چکی تھی۔ اگر اس وقت ہی پی ڈی ایم والے الیکشن کروا لیتے تو انہوں نے سویپ کر جانا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *