Breaking News

نواز شریف نے اچانک ’’ گیم ‘‘ پلٹ دی! سب ہی ہاتھ ملتے رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر منعقد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار حمزہ شہباز 179ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے 176ووٹ حاصل کئے۔

ڈپٹی سپیکر نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے اراکین اسمبلی کو دی گئی ہدایات کے برعکس ووٹ دینے پر مسلم لیگ (ق) کے 10ووٹ مسترد کر دئیے اور حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر کی رولنے کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کھیل پلٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نیازی ایکس ، وائے کا رونا روتا رہا ، زیڈ نے گیم ڈال دی ہے ۔ قبل ازیں مریم نواز نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اب کھیل کے اصول سب کیلئے یکساں ہوں گے۔مریم نواز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کیے گئے سلوک کو نہیں بھولی، اب کھیل کے اصول سب کیلئے یکساں ہوں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد پہلا ردعمل جاری کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *