Breaking News

کسی چیز کی کوئی حد ہوتی ہے۔۔۔۔شہباز گل کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کے بعد پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔

لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ راؤ سردار یہاں سے چلے جائیں یا ریٹائرڈ ہو جائیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، فوت بھی ہو گئے تو قبر پر جا کر پریس کانفرنس کروں گا، راؤ سردار کو اپنا نام تبدیل کرکے رائو غلام رکھ لینا چاہیے ،پارٹی سے درخواست کی ہے کہ انہیں پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے اور ان کے سٹارز اتار کر انہیں بغیر مراعات کے جبری ریٹائر کیا جائے ،آصف زرداری مزدا گاڑیوں میں تین ارب کیش لائے ہوئے تھے جس سے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی ،اب ایک ہی مشورہ دیا ہوں سندھ سنبھالو کیونکہ عمران خان سندھ آرہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لڑائی کے دنوں اور امن کے دنوں کے گھوڑے اور ہوتے ہیں،کپتان فیصلہ کرے گا حکومت کے دنوں اور لڑائی کے دنوں کا گھوڑا کون سا ہوگا۔۔ میں تو ابھی وزیر داخلہ نہیں آیا آپ پہلے ہی بھاگ رہے ہو ، میں نہیں آرہا ، آپ یہاں رکیں،آپ نے سٹار لگائے ہیں ،دو ،دو تلواریں لگی ہوئی ،وردی کی ہی شرم رکھ لیتے ،حکومت بدلی نہیں اور آپ نے بھاگنے کا منصوبہ بنا لیا ۔ چیف سیکرٹری بھی اپنی شرافت کا علاج کرا آپ نے شرافت نے ایسا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *