Breaking News

بڑی خبر:فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ کسی قسم کا پریشر لینے کو تیار نہیں ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے کہا۔

کہ جب تک باقی کیس اس جگہ نہیں آتے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس نہیں چل سکتا۔وکیل احمد حسن نے کہا کہ میری درخواست پر یہ کہتے ہیں کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کیس میں مداخلت نہ کریں جبکہ باقی جماعتوں پر پی ٹی آئی وکیل کہہ رہے ہیں میں مداخلت کروں، یکساں مواقع یہ نہیں کہ ‎سب کیس ساتھ چلیں، اس کا مطلب ہے سب کو برابری کے مواقع ملنے چاہئیں، ان کی بات سے تو یہ مطلب ہے کہ ق ت ل کے سب مقدمات اکھٹے چلیں، اس رویے پر پی ٹی آئی کو بھاری جرمانہ کیا جائے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو اپنا مینڈیٹ معلوم ہے، انور منصور صاحب، آپ چاہتے ہیں سب جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا کیس سنیں؟ سب کیسز برابری کے ساتھ ہی سنے جائیں گے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انور منصور صاحب، آپ کی مرضی کی تاریخ ہمیشہ دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں،انہوں نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا، ہمارے سامنے تین طرح کے کیسز ہیں۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ 101 سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کی، 17 کے اکاؤنٹس میں تضاد تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن اپنا تفصیلی مؤقف دے گا جبکہ الیکشن کمیشن اپنی سماعت جاری رکھے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کیس 8 سال پرانا ہے، آپ کی قیادت نے کہا ہے کیس جلدی نمٹائیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *