Breaking News

طلاق کوئی جرم نہیں لیکن۔۔۔ریحام خان نے عمران خان سے متعلق بڑی بات کہہ ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق بتایا ہے۔ ریحام خان نے امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے مارے جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبر پر ردعمل دیا ۔

اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ ‘مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا’۔ ریحام خان نے لکھا ‘اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان) نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔‘ واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی۔خیال رہے اس سے قبل ماہر علم نجوم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی کی پیشگوئی کی جبکہ خود ریحام خان نے بھی اپنی تیسری شادی کا عندیہ دیا۔ ریحام خان نجی ٹی وی چینل کے عید الاضحیٰ کے خصوصی شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی سابقہ شادیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ شو میں موجود علمِ نجوم کی ماہر سامعہ خان نے ریحام خان کے ستاروں سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ’11 مئی 2022 سے ریحام خان کے اچھے وقت کا آغاز ہو چکا ہے، ریحام خان اب بہت زیادہ لائم لائٹ میں نظر آئیں گی’۔ سامعہ خان نے کہا کہ ‘ریحام سے متعلق خوبصورت خبریں سن سکتے ہیں اور یہ دھماکا جولائی کے اختتام سے قبل بھی ہوسکتا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *