Breaking News

چوہدری شجاعت کے خط کا معاملہ !!! طارق بشیر چیمہ بھی میدان میں آگئے ، تہلکہ خیز انکشافات ، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے فل کورٹ  بنانے کے معاملے پر فیصلہ محفوط کرلیا جبکہ عدالتی کارروائی میں وفقہ لے لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ  نےسماعت کی۔ جبکہ

مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ (ق)لیگ کے 10ارکان اسمبلی کو پہلے ہی زبانی بتا دیا گیا تھا اور پھر ٹی سی ایس کے ذریعے بھی پیغام بھجوایا گیا،اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، جب پارٹی ہیڈ کہہ رہا ہے کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیں۔،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئینی اور قانونی ہے ۔ابھی تک چوہدری شجاعت کا لیٹر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،63اے کی تشریح فل کورٹ کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت ایک فیصلہ جاری کرے گی کہ ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کا مطلب کیا آئین پاکستان کا مطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کے بغیر ہم صوبے کو نہیں رکھ سکتے، پی ڈی ایم پاکستان کی عوام کی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان انہوں نے کہاکہ اداروں کے ساتھ تیس سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں،ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جس نہج پر پہنچ چکا ہے اس میں تمام لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو جائے ورنہ عوام اور ادارے اور ملک مزید نظریوں میں تقسیم ہوگا اور ملک مفاد پرستوں کے ہتھے چڑھ جائے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *