Breaking News

آج پریس کانفرنس کی تو آپکو نا اہل کر دیا جائیگا۔۔۔مریم نواز کو کس قریبی شخص نے یہ بات کہی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات رہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مجھے میرے ہمدردوں نے مشورہ دیا کہ آج کی پریس کانفرنس مت کریں ، ہو سکتا ہے کہ شائد آپ کو نا اہل کر دیا جائے ۔اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں اتحادی جماعتوں کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور مولانا فضل الرحمان کی اجازت سے بات کا آغاز چرچل کے ان الفاظ سے کروں گی جو انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے موقع پر کہے تھے کہ اگر ہمارے ملک کی عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں تو ہمیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، حلفاء راشدین نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ، ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، مجھے پریس کانفرنس سے قبل بہت سے خیر خواہوں نے مشورہ دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپ کے پانامہ کے کیس کی اپیل زیر سماعت ہے اور آخری سٹیج پر ہے ، یہ پریس کانفرنس نہ کریں، ورنہ آپ کو نا اہل کرنے کا خدشہ ہے ، مگر میں نے جواب دیا کہ عوامی نمائندوں کو اپنے سے بڑھ کر کچھ کرنا پڑتا ہے ، میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی مگر پچھلے چند سالوں پر بات کروں گی جو 2016 سے شروع ہوتے ہے ، اس عرصے میں عدالتی فیصلے دیکھیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، ، فیصلوں کے اثرات وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جاتے ہیں ، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں بلکہ ادارے کے اندر سے ہوتی ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *