Breaking News

وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب میں گورنر راج لگا کر استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکمران اتحاد کی ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کر دی تھی ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا کیس منگل کو دن ساڑھے 11 بجے سنا جائے گا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے کیس میں فل کورٹ بینچ کی استدعا مسترد کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر ابصار عالم نے  وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں ابھی اسی وقت کم کردیں جیسے عمران خان نے کی تھیں۔  جس طرح فواد چودھری کے چچا گورنر الطاف حسین نے کورٹ فیصلے کے بعد کیا تھا ویسے ہی پنجاب میں گورنر راج لگادیں اور اپنی وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہو کر اسمبلی کو نیا وزیر اعظم چننے دیں۔ انہوں نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا “سیاست کرنی ہے تو تُن کے کریں ورنہ آرام فرمائیں اب۔” دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی جمع کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ، پرونشل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم )نے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “ے مطابق پی ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق تربیلا ڈیم کے سپل ویزکھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *