Breaking News

گورنر پنجاب بڑی مشکل میں آگئے !!!!سپریم کورٹ سے تازہ ترین خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت جاری ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دوران سماعت کہا کہ اکیسویں ترمیم والے کیس میں کچھ ججز نے اپنے الگ سے وجوہات لکھیں تھیں.

انہوں نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبا ن کے فیصلوں کا حوالہ دیااور کہا کہ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھی فیصلے میں کہا کہ آئین کے بیسک اسٹرکچر میں 63 اے سے متعلق کوئی ذکر نہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیر اعلی حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا۔ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے۔یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جب کہ حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے، دوسری جانب مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کہ عمران پراجیکٹ اس لیے لایا گیا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے چہرے اچھے نہیں لگتے تھے۔عدم اعتماد لانے کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کرد ار نہیں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *