Breaking News

”اس نے پھنسوایا۔۔۔ نہیں تم نے پھنسوایا“ ن لیگ میں اس وقت کیا چل رہا ہے؟ منصور علی خان نے ساری کہانی بیان کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف اینکر منصور علی خان نے معروف ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اندر الزامات کی لڑائی جاری ہے، کوئی کہتا ہے اس نے پھنسوایا اور کوئی کہتا نہیں تم نے پھنسوایا، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ٹاپ پانچ رہنماؤں میں سے ایک کا مجھے فون آیا۔

انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا رائے ہے تو میں نے کہا کہ میرے مطابق جو مجھے فیڈ بیک ملا ہے وہ ففٹی ففٹی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے تو میں نے کہا کہ ففٹی پرسنٹ ن لیگ اور ففٹی پرسنٹ تحریک انصاف کا چانس ہے،اس وقت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں آئی تھی، انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے میں نے کہا کہ ابھی بھی ایسا ہے،اب یہ صورتحال ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ن لیگ کی جو ٹاپ لیڈرشپ ہے وہ سارے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں کہ کوئی کہتا ہے کہ اس نے پھنسوایا آگے سے وہ کہتا ہے کہ نہیں تم نے پھنسوایا،ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ن لیگ کو عمران خان نے فالو کیا تھا،مریم نواز کی جو سیاست تھی وہ بیانیہ انہوں نے چھوڑا انہوں نے پکڑ لیا اب یہ دوبارہ ان سے وہ بیانیہ پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی سماعت جاری ہے جس دوران تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلا لئی کے کیس کی بھی مثال دی گئی ، پرویز الہیٰ کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ عائشہ گلالئی کیس میں عدالت پارٹی سربراہ کی ہدایت کا طریقہ کار دے چکی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *