Breaking News

نوازشریف کو نکالنے میں کس طاقتور شخصیت نے عمران خان کو مدد کی پیشکش کی تھی؟مریم نواز نے نام لے کر بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کے خلاف پرویز الٰہی کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کہ معزز  جج صاحبان کی جانب سےآج ہی سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا کہ میں ایکس وائی زیڈ نہیں کہوں گی ، نام لے کر کہتی ہوں کہ جسٹس کھوسہ نے عمران خان سے کہا کہ میں نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں ، پٹیشن میرے پاس لے کر آؤ۔ اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں عمران خان کی طرح ڈھکے چھپے الفاظ استعمال نہیں کروں گی ، میں ایکس وائی زیڈ نہیں کہوں گی بلکہ نام لے کر کہتی ہوں کہ نواز شریف کو نکالنے کیلئے جسٹس کھوسہ نے کہا کہ میرے پاس ٹیشن لے کر آؤ ، نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں ، اسی عدالت میں اس سے بڑا مذاق کیاہو کہ عمران خان کورٹ نمبر ون میں اشتہاری تھا مگر وہ اسی کورٹ نمبر ون میں بیٹھ کر پانامہ کیس کی سماعت سنتا رہا، تالیاں بجاتا رہا ، اس نے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر پوری عدالتی کارروائی دیکھی کیا کسی جج نے پوچھا کہ تم تو اشتہاری ہو ، یہاں کیا کر رہے ہو ، عمران خان وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور انصاف کا مذاق اڑاتا رہا ، وہ پانچ رکنی بنچ کا مذاق اڑاتا رہا کہ میں اشتہاری ہوں مگر تم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *