Breaking News

شہبازشریف کیخلاف عدم اعتماد !!! اتحادی حکومت کو ایک اور جھٹکا مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمراں اتحاد کی کوشش ہے کہ عام انتخابات نومبر کے بعد ہوں لیکن عمران خان پریشر تکنیک استعمال کر رہے ہیں، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تو عمران خان انہیں اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہو جاتی ہے تو وفاقی حکومت پر الیکشن کیلئے دباؤ بڑھ جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمراں اتحاد کی قیادت نے قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے لیکن اس دوران نرم مداخلت کی باتیں سامنے آرہی ہیں، حکمراں اتحاد نے عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس کر کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے، حکمراں اتحاد سمجھتا ہے کہ وہ ملک چلانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ چلنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عمران خان پریشر تکنیک استعمال کررہے ہیں سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے، دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں، یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں، اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *