Breaking News

پنجاب کے بعد وفاق کی جانب پیش قدمی!!! پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق فیصلے پر وفاقی حکومت و حکمران اتحاد کو شدید تحفظات ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پارلیمان میں زیر بحث آنے کے قوی امکانات ہیں۔

حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔  آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا قوی امکان ہے۔ حکمران اتحاد نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر حتمی غور شروع کردیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی حکمران اتحاد سے حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ کے پارلیمان کے امور میں مداخلت کی بازگشت کا بھی امکان ہے۔ حکمران اتحاد کے اہم رہنماؤں نے اس معاملے پر قانون سازی کرنے اور ایسی مہم چلانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اور چیف جسٹس کے بینچ تشکیل دینے کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ عدالتی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، تمام صوبوں کی ہائی کورٹ بارز، پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز اور جوڈیشل کمیشن کے رکن و نامزد ارکان نے اپنی ایک مشترکہ قرارداد میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *