Breaking News

بڑے فیصلے ہوگئے۔۔۔!!!! نواز شریف نے شہباز شریف کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں وزارت اعلی چھن جانے کے بعد وفاق میں بھی ہلچل پیدا ہو چکی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پنجاب میں گورنر راج کا عندیہ دے چکے ہیں بدلتے ہوئے حالات میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ۔

نواز شریف نےشہباز شریف کو پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری رکھنے اورپی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کےمطابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے اور پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے بھی مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ذرائع کےمطابق ٹیلیفونک رابطہ میں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ڈی ایم کا اتحاد پنجاب میں مزید منظم کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہو گئی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال فیصلہ شام ساڑھے سات بجے سنائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا چوہدری پرویز الہٰی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر ردِعمل سامنے آگیا۔ریحام خان نے پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر پی ٹی آئی کارکنان کی خوش دیکھ کر ٹوئٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے پر تحریکِ انصاف ایسے خوش ہو رہی ہے جیسے وہ بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *