Breaking News

آصف زرداری بارے تشویشناک خبر! بلاول بھٹو نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے قبل سابق صرر آصف علی زرداری دبئی چلے گئے تھے جن کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم وہ دبئی سے اگلے روز واپس آ گئے تھے اور اُنہوں نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آ صف علی زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ اس بات کی تصدیق ٹوئٹر پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کی۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ دنوں دبئی کا سفر کیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار  پھر انہیں  تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹوئٹر پر ریحام خان نے عمران خان کے دیے گئے بیان کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ 3 ماہ قبل کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی۔ جس کے جواب میں ریحام خان نے لکھا کہ آپ یہ بتائیں کہ چار سال قبل آپ جیسے نااہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کر کے کون سا قوم کی عزت افزائی کی گئی۔ یاد رہے کہ ریحام خان نے اس سے قبل  پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  تھاکہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر تحریک انصاف ایسے خوش ہو  رہی ہے جیسے پرویز الٰہی بچپن سے پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن تھے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر راج کے نفاذ کی کھل کر مخالفت کردی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آج دو ٹوک فیصلہ آیا ہے اگر کسی نے گورنر راج کی غلطی کی تو بیوقوفی ہوگی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *