Breaking News

چوہدری صاحب تو آتے ہی چھا گئے: وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی چوہدری پرویز الٰہی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے آج ویڈیو لنک ملاقات کی۔ ڈاکٹر شہباز گل اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ویڈیولنک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و انتظامی امور اور عوام کے فلاح وبہبود کے پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جب کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کے مسائل کے فوری حل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق پنجاب حکومت نے ہمارے فلاحی پروگراموں کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بلا تاخیر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور دیگر فلاح عامہ کے پروگراموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اورعوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے ملاقات کی۔عثمان بزدار نے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی۔ایوب آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *