Breaking News

ملکی پیسہ یا قارون کا خزانہ؟گورنر اسٹیٹ بینک کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی پیسہ یا قارون کا خزانہ؟گورنر اسٹیٹ بینک کو کتنی تنخواہ اور کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیںگورنر اسٹیٹ بینک کو دی جانے والی مراعات اور تنخواہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، سابق گورنر رضا باقر کو 25 لاکھ روپے تنخواہ اور 12 سو لیٹر پیڑول سمیت متعدد مراعات دی جاری تھیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی اور تنخواہ میں سالانہ دس فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو مکمل فرنشڈ مکان دیا جاتا ہے، دو گاڑیاں بمع 1200لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور اور 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔ان مراعات میں بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کے اسکول کی فیس کا 75 فیصد حصّہ بھی شامل ہے جو اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، حتیٰ کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر فارن الائونس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کے بعد لکھا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ فارن الاونس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا۔خط میں کہاگیاکہ سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *