Breaking News

کل رات ایک ایم این اے کی قیادت میں مظاہرین نے لاہور اسلام آباد موٹر وے کو گھنٹوں بند کیوں رکھا ؟ خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 افراد کو زندگی سے محروم کرنے کے خلاف موٹروے پر شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے، پنڈی بھٹیاں کے قریب اسلام آباد لاہور موٹروے ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا۔پی ٹی آئی ایم این اے شوکت بھٹی احتجاج میں موجود تھے۔

ڈی پی او حافظ آباد کے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے تین شہریوں کو لٹیروں کا نام دے کر نشانہ بنا دیا۔پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان ادویہ ساز کمپنی کی وین سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو رہے تھے۔پولیس حکام کے مطابق لٹیروں کا تعاقب کرنے کے لیے 5 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔لٹیروں کو روکنے کے لیے لگائے گئے ناکے اور تعاقب کرنے والی پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 ملزمان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، مرنے والوں میں 2 کا تعلق پنڈی بھٹیاں اور ایک کا اسلام آباد سے ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ان ملزمان کے خلاف حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں 12 مقدمات درج تھے۔ دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اتھارٹی لیٹر نہیں لگایا گیا، اعتراض دور کیا جائے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر یہ درخواست اسد عمر کی جانب سے نہیں ہونی چاہیے تھی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *