Breaking News

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا! چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان کو ایک اور سرپرائز دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پرویز الہی سے جلد انتخابات کی بات کی تو انہوں نے کھل کر مخالفت کی اور کہا کہ ابھی اسمبلیوں کے پاس ایک سال کا وقت ہے ہم بہتر کارکردگی سے عوام میں مقبولیت حاصل کر سکتے ہیں۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبائی کابینہ میں 50 سے زائد وزراء ہوں جبکہ عمران چاہتے ہیں مختصر رکھی جائے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے پر بھی چوہدری پرویز الٰہی کا موقف عمرا ن خان سے مختلف ہے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا سیاسی غلطی ہوگی۔ بعض رہنمائوں کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کے معاملہ پر بھی دونوں رہنمائوں میں اختلاف موجود ہے چوہدری پرویز الٰہی نے شہباز گل کو پنجاب کابینہ کا حصہ بنانے سے صاف انکار کیا جبکہ عمران خان شہباز گل کو پنجاب حکومت کا ترجمان بنانا چاہتے ہیں۔ جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کیاس حوالے سے بھی تحفظات ہیں اور انہوں نے مونس الہی کی سفارش ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پرویز الہی نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفوں کو بھی غلط فیصلہ قرار دیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی ساتویں اور آٹھویں قسط جاری کرنے کا عمل شروع کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی موسم گرما کی چھٹیاں 12 اگست کو ختم ہو رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *