Breaking News

فنانشل ٹائمز کے صحافی سائمن کلارک کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فائنشل ٹائمز کے صحافی سائمن کلارک نے کہا ہے کہ چیریٹی میچوں کے لیے چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے تحریک انصاف کو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سائمن کلارک نے کہا۔

کہ ان کے پاس جو شواہد ہیں وہ الیکشن کمیشن کو دئیے گئے عارف نقوی کے بیانِ حلفی اور تحریک انصاف کے موقف کی نفی کر رہے ہیں۔صحافی سائمن کلارک نے کہا کہ میں ساڑھے چار سال سے عارف نقوی سے متعلق تحقیقات کر رہا ہوں، عارف نقوی کے خلاف سازش کے ثبوت نہیں دیکھے مگر ابراج میں مالی بےضابطگیوں کے بے پناہ ثبوت دیکھے۔برطانوی صحافی نے کہا کہ 22 سالہ صحافت میں ایسی صورتحال کسی کمپنی کی نہیں دیکھی، اسپتال بنانے کے لیے فنڈ جمع کیے مگر انہیں دیگر کاموں پر خرچ کر دیا۔سائمن کلارک نے کہا کہ نواز اور شہباز کو پیسے دینے سے متعلق ای میلز دیکھیں مگر رقم کی منتقلی کے ثبوت نہیں دیکھے۔ دوسری جانب ماہرِ قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر نجی نیوز چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت بنے گی نہ ہی اپوزیشن مستحکم ہو گی۔ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کر لیتے، ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے، دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *