Breaking News

شاہ محمود کی بیٹی کی بھی سیاست میں دبنگ انٹری۔۔۔شمولیت اختیار کرتے ہی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد این اے 157 کی سیٹ خالی کر دی تھی جس کےلئے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ زین قریشی اسی حلقہ سے عام انتخابات 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی میدان میں اترچکے۔ مسلم لیگ کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں یہ تینوں امیدوار آمنے سامنے تھے۔ زین قریشی نے دونوں کو شکست دی۔این اے 157 کے ضمنی انتخاب کےلئے پاکستان تحریک انصاف نے شہر بانو قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔  اب شاہ محمود قریشی کی بڑی صاحبزادی شہر بانو قریشی مدمقابل ہوں گی۔دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ گجرات کے چوہدری پرویز الٰہی ان خوش قسمت سیاست دانوں میں شامل ہیں جو حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف دونوں کے لیے قابلِ قبول تھے۔ شاید خود ان کیلئے سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ ہوگا جب ان کے کارکنوں نے چوہدری شجاعت حسین کے پوسٹر پھاڑے ہوں گے، نعرے لگائے ہوں گے۔ وقت وقت کی بات ہے ’گجرات کے چوہدریوں‘ کو 80 کی دہائی میں جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء الحق نے شریفوں کا ساتھ دینے کا کہا کیونکہ اس وقت مقصد پی پی پی کو پنجاب سے ختم کرنا تھا۔ بھٹو کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات کے نتیجے میں میاں نواز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے تو وہ سیاست میں نومولود تھے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *