Breaking News

کپتان نے اپنے سب سے بڑے سیاسی مخالف کی بڑی وکٹ گرا دی، ملکی سیاست میں تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے بڑی وکٹ گرادی ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی ، ایم این ڈاکٹر حیدر علی ضلع چارسدہ پہنچے وہاں پر قومی وطن پارٹی کے اہم رہنما و سابق ایم پی اے ارشد خاں عمر زئی نے اُن کا استقبال کیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خاں ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی طاقت بنائیں گے ۔ دوسری جانب چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں حکومت بنانے کے بعدکابینہ کے ممبران کے ناموں پر رائے قائم کرتے ہوئے فیصلہ کر لیا ہے اور ان ناموں پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے مشاورت کریں گے۔ نجی ٹی وی “دنیا  نیوز “کے مطابق پنجاب کابینہ میں لاہورسے ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،مراد راس شامل ہیں فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے ، راولپنڈی سے راجہ بشارت ، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور ،سردار محسن لغاری کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب سے غضنفر عباس چھینہ،سردار شہاب الدین ،سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *