Breaking News

’’جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ۔۔۔۔‘‘ عمران خان نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا،بڑا راز فاش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ سازش میں ملوث ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈ سامنے کیوں نہیں آ رہے، دونوں جماعتوں نے سیٹھ پالے ہوئے ہیں، جن سے یہ پیسے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا۔

کہ اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصافپر احمقانہ الزامات لگائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سندھ کا ممبر دو جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور وہ باقاعدہ سندھ حکومت کا ملازم ہے۔عمران خان نے کہا کہ کل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، ڈی چوک کوئی بھی نہیں جائیگا،پارٹی کے کچھ رہنما اور وکلا الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے،الیکشن کمشنر کی تقرری پر لوگوں نے شور مچایا کہ یہ ن لیگ کے گھر کا بندہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہشہبازشریف پر کوئی بھی ملک اعتماد نہیں کررہا،اگر پاکستان کو دلدل سے نکالناہے تو فوری انتخابات کرائے جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل پاشا نے پارلیمنٹ میں کہا تھا فضل الرحمان کو لیبیا سے فنڈنگ آتی ہے۔ دوسری جانب شیخو پورہ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔تحریک انصاف کے رہنما رانا اسداللّٰہ خان اور رانا سیف اللّٰہ خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں، ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کرینگے۔قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

کس کےکہنے پر کیوں فوج کیخلاف ٹرینڈ چلایا،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلر نے بڑا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر فوجی جوانوں کے خلاف منفی مہم چلانے والے پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.