Breaking News

پرویز الہٰی اور مونس الہی کو سرپرائز!! شجاعت حسین نے چپکے بڑی کارروائی ڈال دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخواہ، سندھ ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک اراکین نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

اراکین نے چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ کی غیرقانونی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے غیرقانونی اقدام اٹھایا، بنیادی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عامہ نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامل علی آغاز کی رکنیبت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کے قریبی عزیز کو پی پی 139 کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شفقت محمود نے جلیل احمد شرقپوری کے قریبی عزیز کو پی پی 139 کا ٹکٹ دیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق این اے 157 ملتان ، پی پی 139 شیخوپورہ اور پی پی 241 بہاولنگر میں پولنگ 11 ستمبر کو ہوگی ۔یاد رہے کہ این اے 157 ملتان کی نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ پی پی 139 شیخوپورہ کی نشست جلیل شرقپوری کے استعفے اور پی پی 241 بہاولنگر کی نشست ن لیگی رکن کاشف محمود کی جعلی ڈگری پر نااہل ہونے سے خالی ہوئی ہے ۔

About Admin

Check Also

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.