Breaking News

وہ کونسی اہم شخصیت تھی جس نے کہا عمران خان کو چھوڑ کر آپ لوگ آگے کیوں نہیں آتے ؟ پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تہکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سینئر قیادت کو اس بات کی تصدیق کرنی چاہئے کہ وہ کونسی شصیت تھی جس نے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو بلا کر کہا۔

عمران خان کو چھوڑ کر آپ لوگ آگے کیوں نہیں آتے جماعت تو پی ٹی آئی کی ہے اور کل الیکشن کمیشن کو عجلت میں دو فیصلے کیوں کرنے پڑے اور کس کے کہنے پر کرنے پڑے ؟ اس شخصیت نے کہا کہ عمران خان امریکہ کے آگے ڈٹ جاتا ہے لہذا آپ آگے آئیں اور پی ٹی آئی جماعت کو لیڈ کریں۔ دوسری جانب نوازشریف کو پاناما اسکینڈل میں وزارت عظمیٰ سے ہٹانے اور نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کمان ان کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس ہے گوکہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن انتظامی طور پر مریم نواز زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں اور جہاں مریم نواز وہاں ان کے ساتھ ایک خاتون ہمیشہ نظر آتی ہیں۔لاہور میں پیدا ہونیوالی ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے فارمیسی ڈی (ڈاکٹر آف فار میسی) کی ڈگری حاصل کی۔ ثانیہ عاشق تبدیلی کے دور میں سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کا پیغام پھیلانے کیلئے متحرک نظر آئیں۔25 سال کی عمر میں کم عمر ترین رکن پنجاب اسمبلی کا اعزاز حاصل کرنے والی ثانیہ عاشق پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے ہیں تاہم وہ اپنی قائد مریم نواز کے شانہ بشانہ ڈٹی رہیں اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا۔ثانیہ عاشق خود کو نوازشریف کی فالوور کہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کو معاف کرچکی ہیں۔

About Admin

Check Also

کپتان کا ایک اور یارکر!!! (ن) لیگ کی اہم وکٹ گرگئی۔۔۔ لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

لاہور (نیوز ڈیسک) کون کہتا ہے کہ تحریک انصاف کا گراف گر چکا ہے کیونکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.