Breaking News

آخر کار چودھری نثار بھی کپتان کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں جو کہ الیکشن 2018 کے بعد سے خاموش تھے اور اُنہوں نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف بھی نہیں اُٹھایا تھا اب پھر سیاست میں کافی عرصہ بعد دبنگ انٹری ماری ہے ۔ چودھری نثار علی سیاست میں ایک جانی پہنچانی شخصیت ہیں۔

الیکش 2018 سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں مگر اُن کے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں سے معاملات طے نہ پا سکے تھے۔ اب چودھری نثار نے ایک بارپھر سیاسی میدان میں دبنگ انٹری ماری ہے اُن کا کہنا ہے کہ اُن کا نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے اب وہ کس منہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تیمارداری کے لئے جائیں گے چودھری نثارنے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر بھی سوالات اُٹھا دئیے ہیں اور کہا کہ جو لوگ عمران خاں کے دھرنے کے خلاف تھے وہ اب اس دھرنے میں کیوں شریک تھے اُنہوں نے کہا کہ عمران خاں کے دھرنے کے مخالف اب مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے میں نے پہلے بھی دھرنا سیاست کی مخالفت کی تھی اب بھی دھرنا سیاست کے خلاف ہوں میں نے سیاست میں کبھی بھی سیاست میں ذاتی مفاد کو نہیں ترجیح نہیں دی ۔ چودھری نثار نے کہا کہ وہ ضمیر فروش نہیں ہیں میں کسی کے پیھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا نہ میں کسی کی چاپلوسی کر سکتا ہوں میں ایک سیدھا اور کھرا انسان ہوں میں کسی عہدے یا دولت کا لالچی نہیں ہوں میرا سیاست میں آنے کا ایک مقصد تھا۔ ذرائع کے مطابق اب اگر چودھری نثار کے عمران خاں سے معاملات طے پا گئے تو وہ جہانگیر ترین کی جگہ لے سکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *