Breaking News

نامور سیاستدان نے پاکستان سے غداری کر ڈالی، بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دشمن کا تو سب کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ دشمن ہے مگر دوستی اور حب الوطنی کی آڑ میں ملک دشمن سرگرمیاں سب سے بڑا جرم ہے ایسے شخص کو کسی صورت بھی معاف نہیں کرنا چاہیے ایسے شخص کو ساری دنیا آستین کا سانپ قرار دیتی ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو کون نہیں جانتا اب اس کا بھیانک چہرہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔ الطاف حسین نے جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں اُنہوں نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے الطاف حسین نے ایسے وقت میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی ہے جب اُن کو برطانیہ میں مختلف نوعیت کے جرائم پر 15 سال سزاہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم الطاف حسین جنہوں نے کئی سال تک کراچی کو یرغمال بنائے رکھا لوگوں سے بھتہ وصول کیاجاتا رہا معصوم اور نہتے لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اب اپنے منطقی انجام سے خوفزدہ ہو کر بھارت بھاگنے پر مجبور ہو گیا ہے اپنے ایک پیغام میں الطاف حسین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ اُنہیں اور اُن کے ساتھیوں کو بھارت میں سیاسی پناہ فراہم کی جائے ۔ الطاف حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ اُن کے آباؤاجداد کا تعلق بھارت سے تھا اس لئے اب اُنہیں بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جائے۔الطاف حسین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک ایسے وقت میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے جب برطانیہ میں اُن کے خلاف قائم مقدمات کا فیصلہ ہونے والا ہے اور قانونی ماہرین کے مطابق ان مقدمات میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو 15 سال تک سزا ہونے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *