Breaking News

دنیا کا وہ ملک جہاں گرمی کی وجہ سے کاریں تک پگھل کر پگھل کر سڑک پر بہنیں لگیں ، وہاں کا ٹمپریچر کہاں جا پہنچا ؟ ویڈیو لنک میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ ہمیں معاف فرما دے ، پاکستان میں تو گرمی ہے ہی ، مگر دنیا کے باقی ممالک میں کیا حال ہے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے ۔ قارئین سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کویت میں پڑنے والی قیامت خیز گرمی کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ کویت میں اس وقت ٹمپریچر 73ڈگری سینٹی گریڈ جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں سڑکوں پر موجود کاریں تک پگھل کر سڑکوں پر بہہ رہی ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر عوام الناس اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہی ہے ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشین گوئی کی ہے، 10سے 13اگست کے دوران ملک  میں مزید بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ بدھ سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے منگل  کے دوران کشمیر،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔  بدھ سے  13 اگست کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8  اور  10سے12 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی،  اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔  اس دوران راولپنڈی،  اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *