Breaking News

وہ پاکستانی اداکارہ جو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں امید سے ہو گئیں اور پھر۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں آڈیشن دینے گئی جہاں دو ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ امید سے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب میں بھارت میں آڈیشن دینے کے لیے گئی تھی۔

اورمجھے دوسال سے زیادہ کا وقت ہو چکا تھا۔مجھے دو بڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔بھارت میں میرا کام بہت اچھا چل رہا تھا کہ دو ہفتے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں امید سے ہوں۔اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ امید سے ہونے کا پتہ چلنے کے بعد میں ادھر سے ادھر بھاگ رہی تھی ،کسی کومعلوم نہیں تھا مگرمیری امی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا تو مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا بولوں۔ متھیرا نے کہا کہ جومیرے شوٹ کی ڈیٹس لگ رہی تھی وہ میری 7سے آٹھ مہینے کے حمل کے دوران آتی تھیں تو7 سے آٹھ مہینے کے حمل میں تومیں بہت زیادہ سفر بھی نہیں کرسکتی تھی۔بہت سے سارے لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دیں جس کی وجہ سے میں اور زیادہ پریشان ہو گئی تھی۔کچھ لوگوں نے بولاکہ کام کی طرف توجہ دو جب کہ کچھ نے بولا کہ اپنے آپ پرتوجہ دو۔لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تومیں نے کہا کہ اب جوکچھ ہونا ہے اسے ہونے دو۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ڈائریکٹر کو یہ بات بتائی اور اب جب ڈائریکٹر میرے بیٹے کو دیکھتے ہیں توکہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جوہماری فلم کے بیچ میں آیا تھا۔

About Admin

Check Also

بچے وقت سے پہلے کیوں بالغ ہونے لگے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل بچوں کا وقت سے پہلے بالغ یعنی جوان ہونے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *