Breaking News

اقتدار میں دو غلطیاں ہوئیں، پہلی نہیں بتاؤں گا جبکہ دوسری غلطی۔۔۔۔عمران خان کا سینئر صحافیوں کے سامنے اعتراف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران دو غلطیاں کیں۔ سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ایک ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وہ پہلی غلطی کے بارے میں ابھی بالکل نہیں بتائیں گے۔

جب کہ ان کی دوسری غلطی  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی تھی۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔ انہوں نے حکمران اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے نا اہل کرا لیں گے لیکن میں ان کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ فارن فنڈنگ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں انہیں دو غیر ملکی حکومتوں نے فنڈز کی پیشکش کی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی۔  دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ میں شامل وزرا  کے محکموں سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق محسن لغاری کو فنانس، تیمورملک کوکھیل و ثقافت کا محکمہ دیا جائےگا، راجہ بشارت کو کوآپریٹو اورپراسیکیوشن کا محکمہ دیا جائےگا، راجہ یاسر ہمایوں کو ہائرایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی جائےگی، عنصر نیازی کو لیبر اور منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ شہاب الدین کو لائیو سٹاک، مراد راس کو سکولز ایجوکیشن کی وزارت دی جائےگی، ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت، خرم ورک کو قانون اور پارلیمانی امور کی وزارت، ہاشم  ڈوگرکو داخلہ اور جیل خانہ جات کی وزارت اور  آصف نکئی کو ایکسائز کی وزارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.