Breaking News

تحریک انصاف کو عمران خان کی تاحیات نا اہلی کا یقین ہو گیا۔۔۔ عمران خان کتنے کیسز میں بری طرح پھنس چکے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے طویل عرصے کے بعد مشہور زمانہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سُنا دیا تھا جس میں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے عمران خاں کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھی فائل کیا جا چکا ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد حکومت عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی مشاورت کر رہی ہے۔اسی حوالے سے ڈاکٹر دانش نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کےلیےحکومت تین طرف سے ڈکلریشن اورریفرنسز بھیج رہی ہے۔ دوسپریم کورٹ میں،صادق وامین نہیں ہونے پہ دوسرا آئین شکنی پہ اور ایک الیکشن کمیشن میں ،توشہ خانہ میں خیانت کرنےمیں ۔واضح رہے کہ حنیف عباسی کا کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں نااہلی کے لیےموجود ہے ۔جبکہ ایک دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سینئر لیڈرشپ پی ٹی آئی کو بھی یقین کہ عمران خان تاحیات نااہل ہوجائیں گے ۔اس لیے پی ٹی آئی چیرمین شپ کے لیے جوڑ توڑ اور رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران دو غلطیاں کیں۔ سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ایک ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ وہ پہلی غلطی کے بارے میں ابھی بالکل نہیں بتائیں گے۔ جب کہ ان کی دوسری غلطی  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی تھی۔ جب وہ اقتدار میں تھے تو ان کے خلاف مسلسل سازشیں ہو رہی تھیں۔ انہوں نے حکمران اتحاد کے حوالے سے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے نا اہل کرا لیں گے لیکن میں ان کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا، دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *